ابنا: علی اکبرصالحی نےتیونس میں اپنےہم منصب سےملاقات کےبعد پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تیونس نےانقلاب کےبعد عرب ممالک میں خاص مقام حاصل کرلیاہے اوردرحقیقت انقلاب کی کرنیں اسی ملک سے پھوٹناشروع ہوئيں ۔
علی اکبرصالحی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ تیونس اورایران کےتعلقات ہمیشہ ہی اچھے رہے ہيں
اس موقع پر تیونس کےوزیرخارجہ رفیق عبدالسلام نے علی اکبرصالحی کےدورہ تیونس کودونوں ملکوں کےتعلقات میں نیاباب قراردیا اورکہاکہ ان کاملک اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنےتعلقات کوفروغ دینےکےلئے پوری طرح تیار ہے۔
واضح رہے کہ وزيرخارجہ علی اکبرصالحی ایک اعلی سطحی وفدکےہمراہ تیونس کےدورےپر ہیں۔.......
/169